کوروونا کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنارہا، عبدالرزاق داؤد

کوروونا کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنارہا، عبدالرزاق داؤد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے، باوجود مشکل حالات کے 2019-20 میں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ہماری برآمدات 2018-19ء کے مقابلے میں صرف 6 فیصد کم تھیں، اسی سال بنگلہ دیش میں 17فیصد جبکہ انڈیا میں 14فیصد تک کمی رہی، لاک ڈاؤن کو بروقت ختم کرنا معاشیی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا، ہمارے برآمد کنندگان اپنی کوششوں، محنت اور کسٹمر تک رسائی کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔ منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے، باوجود مشکل حالات کے 2019-20 میں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ہماری برآمدات 2018-19ء کے مقابلے میں صرف 6 فیصد کم تھیں، اسی سال بنگلہ دیش میں 17فیصد جبکہ انڈیا میں 14فیصد تک کمی رہی، لاک ڈاؤن کو بروقت ختم کرنا معاشیی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا، این سی او سی کے روزانہ اجلاسوں میں وفاقی اور صوبائی رابطوں کی وجہ سے اچھی کارکردگی رہی، ہمارے برآمد کنندگان اپنی کوششوں، محنت اور کسٹمر تک رسائی کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔
مشیر تجارت