ترکی کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتوں پرپاکستان کا اظہار تعزیت

ترکی کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتوں پرپاکستان کا اظہار تعزیت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ترکی میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ترک حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری دعائیں اس سانحے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں شریک ہے اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

عائشہ فاروقی

مزید :

صفحہ آخر -