چارسدہ،پولیس نے کار لفٹر گینگ کا سر غنہ گرفتار کرلیا،6 گاڑیاں،1 موٹر سائیکل برآمد

  چارسدہ،پولیس نے کار لفٹر گینگ کا سر غنہ گرفتار کرلیا،6 گاڑیاں،1 موٹر ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے ماسٹر مائنڈ گرفتار۔ 6 گا ڑیا ں اور ایک موٹر سائیکل برآمد۔ ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی پر گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ جرائم پیشہ عناصر سے روابط پر کسی بھی پولیس افسر اور اہلکاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ڈی پی اومحمد شعیب خان۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوچاسدہ محمد شعیب خان نے پولیس سٹیشن عمرزئی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسد کے مختلف علاقوں سے قیمتی گاڑیوں کی چوری کے متعدد واقعات کا ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر خان نے سخت نوٹس لیکرواردات میں ملوث ملزمان کی گرفتا ر ی اور مسروقہ گاڑیوں کی فوری برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔آر پی او شیر اکبر خان کے واضح احکامات کو مدنظر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان، ڈی ایس پی تنگی خالد خان،ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان، ایس ایچ او تھانہ عمرزئی فضل داؤد خان، ایس ایچ او سٹی ریاض خان اور انوسٹی گیشن آفیسرمظفر خان پر مشتمل اپریشنل اور انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔ڈی پی او محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاکر بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے ماسٹر مائنڈ محمد اقبال ولدعامر سلطان سکنہ مٹہ سوات کو عمرزئی کے حدود سے گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش ملزم نے دیگر ساتھیو ں کے نام اگل دیے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر چھ قیمتی سرقہ شدہ گاڑیاں اور ایک موٹ سائیکل برآمد کی گئی۔ڈی پی او کے مطابق بین الصوبائی گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے پویس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور عنقریب وہ بھی قانون کے کٹہرے میں ہونگے۔صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ڈ ی پی او کہنا تھا کہ پولیس افسرو ں اور اہلکاروں کی جرائم پیشہ عناصر سے روابط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی اور محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔پولیس کا کام عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -