برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں،صادق سنجرانی

  برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں،صادق سنجرانی

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں،ملاقات میں کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرو نا وائرس نے عالمی معیشتوں کو غیر معمولی صورت حال سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائرس پر قابو پانے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی،برطانیہ میں وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پر برطانوی موقف کے شکر گزار ہیں،دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الپارلیمانی روابط مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستان میں وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

برطانیہ کیساتھ

مزید :

صفحہ آخر -