منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری

منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی مقامی عدالت نے بھاری مقدارمیں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے شبینہ نورایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق گلبرگ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم بابرنویدساکن چکوال کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں آئس برآمد کی تھیں ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -