شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسزپر غور کریں،شہباز گل

  شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسزپر غور کریں،شہباز گل

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسسز کا سامنا کریں،شہباز شریف کورونا کے خلاف لڑنے آئے تھے اور اسی کے پیچھے ہی چھپ رہے ہیں۔ سما جی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکومت نے تمام ڈاکٹرز کو حفاظتی آلات مہیا کئے، اپوزیشن ڈاکٹرز کے استعفوں کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے اصل میں ایڈہاک ڈاکٹرز نے استعفے دیئے، ان ڈاکٹروں نے اپنی ایڈہاک مدت ملازمت پوری ہونے پر معمول کے مطابق استعفیٰ دیئے،شریف خاندان ہمیشہ بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کرتا ہے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -