لانس نائیک لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
خانیوال (آئی این پی )لانس نائیک میاں لیاقت علی پاکستان رینجرز سیالکوٹ 4ونگ ایل اوسی کے بھگوال سیکٹر میں شہید ہو گئے،شہید کی نمازجنازہ رینجرز ہیڈکوارٹر سیالکوٹ میں ادا کی گئی اور رینجرز دستے نے سلامی پیش کی،جس میں رینجرز نوجوانوں نے شرکت کی۔بعد ازاں آبائی علاقے ڈیرہ ارائیاں چکنمبر 7ایٹ آر پر بھی نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں رینجرزجوانوں سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، لواحقین غم سے نڈھال تھے۔ شہیدکو آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزا زکے ساتھ سپردخا ک کیا گیا۔رینجرز کی جانب سے قبر پر سلامی اور پھول نچھاور کیے گئے۔ ڈی جی رینجرز کی جانب سے پھولو ں کی چادر چڑھائی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
سپرد خاک