پشاور،ملازئی کے باشندوں کا اراضی کا معاوضہ نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور،ملازئی کے باشندوں کا اراضی کا معاوضہ نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) ملازئی کے رہائشیوں اراضی کے عوض معاوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف نادرن بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور این ایچ اے انتظامیہ سے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا مظاہرین کی قیادت داود خان خلیل، عرفان خان اور سہیل خان سمیت دیگر کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ این ایچ اے انتظامیہ نے ان کی اراضی کا قبضہ دو سال قبل لیا تھا لیکن ابھی تک انہیں معاوضہ نہیں دیا جس کی وجہ سے مالکان انتہائی پریشان ہیں حالانکہ اس سلسلے میں این ایچ اے کے جی ایم سے کئی ملاقاتیں بھی کیں ان کا کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس کی تعمیر میں این ایچ اے محکمہ خود رکاوٹ ہے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے مواصلات اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مالکان کو معاوضہ دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ورنہ وہ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -