صوابی،دیہاڑی نہ دینے پر نوجوان رنگساز بے دردی سے قتل

صوابی،دیہاڑی نہ دینے پر نوجوان رنگساز بے دردی سے قتل

  

صوابی (بیورورپورٹ)موضع کالو ڈھیر میں مزدوری کی رقم ادا کرنے کے تقاضے پر غریب نوجوان رنگساز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب کہ موضع آدینہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ عطاء اللہ سکنہ آدینہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکا نوجوان بھائی سیف اللہ موضع کالو ڈھیر میں اشفاق نامی شخص کے مکان میں رنگسازی کا کام کر رہا تھا گذشتہ روز بجلی بل ادا کرنے اور دیگر ضروریات زندگی پوری کرنے کے لئے اپنے مالک سے مزدوری کے عوض پندرہ ہزار روپے مانگنے کا تقاضا کیا۔ جس پر دونوں کے مابین معمولی زبانی تکرار ہوئی بعد ازاں اشفاق نے طیش میں آکر عطاء اللہ پر فائرنگ شروع کر دی وہ شدید زخمی ہو گیا انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بساکالو خان پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء موضع آدینہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مصطفی کمال سکنہ آدینہ منگل کے روز بجلی درست کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -