تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پرمتفق، جلد منعقد کی جائے گی،مریم اورنگزیب

  تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پرمتفق، جلد منعقد کی جائے گی،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پر متحد ومتفق ہیں،کل جماعتی کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی،اے پی سی میں حکومت کی کرپشن، نااہلی، چوری اور عوام کو درپیش سنگین مسائل پر غور ہوگا اور مشاورت کے ساتھ مستقبل کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی،میڈیا اے پی سی سے متعلق حقائق کے برعکس خبر نہ چلائے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں دوریوں کی خبروں پر ردعمل میں اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پر متحد ومتفق ہیں،کل جماعتی کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی اور قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف اے پی سی کی میزبانی کریں گے،تمام سیاسی قائدین اور جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اے پی سی میں حکومت کی کرپشن، نااہلی، چوری اور عوام کو درپیش سنگین مسائل پر غور ہوگا اور مشاورت کے ساتھ مستقبل کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔میڈیا سے گزارش ہے کہ اے پی سی سے متعلق حقائق کے برعکس خبر نہ چلائے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا سے توقع ہے کہ وہ ایسی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرے گا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -