چینی کمیونسٹ پارٹی کی سالگرہ پر قونصل جنرل کاشہباز شریف کو خط
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے خط میں کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 99 ویں سالگرہ پر آپ کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ چین اور چین کی عوام کے دیرینہ دوست ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کے خیرسگالی کے جذبات پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں،کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے،اس خاص وقت میں دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں میں روابط اہم ہیں،آپ کے ساتھ مل کر تمام شعبہ جات میں چین پاکستان دوستی کو مزید مضبوط اور توانا بنانا چاہتے ہیں،آپ کے لئے پرخلوص تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکرتے ہیں
چینی خط