سرائے نورنگ،رقم کے تنازعہ پر بھتیجوں نے چچا کو قتل کردیا

  سرائے نورنگ،رقم کے تنازعہ پر بھتیجوں نے چچا کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈھیری کلہ گنڈی خان خیل میں داد کے علاج معالجے پرخرچ رقم کے تنازع پر بھائی اوربھتیجوں نے گھرمیں مبینہ طور پر چچاکوموت کے گھاٹ اتاردیا۔اس سلسلے میں گمبیلاپولیس نے میڈیاکوتفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ حبیب الرحمن ولدامان اللہ سکنہ ڈھیری کلہ گنڈی خان خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز ان کا چچا معزاللہ کے درمیان بیٹھک میں دادا کے علاج معالجے پر خرچ رقم پرثالثی مقرر تھی جونہی ثالث نے فیصلہ بنادیاجس پر چچامعزاللہ دوبیٹوں عبدالرحمن اورمشال سمیت ناخوش تھے اور باپ بیٹے گھر چلے گئے بعدمیں چچامعزاللہ بیٹے عبدالرحمن کے ہمراہ مسلح ان کے گھرداخل ہوئے جبکہ دوسرابیٹامشال مسلح ان کے گھر کے باہرکھڑاتھا،اورچچامعزاللہ نے بیٹے عبدالرحمن کوحکم دیاکہ امان اللہ کو مارو بچ نہ جائے توعبدالرحمن نے ان کے ولدامان اللہ پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا ولدامان اللہ جاں بحق ہوگیا جب کہ وہ خوش قسمتی سے بچ گیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ چچا کے ساتھ کو سابقہ عداوت نہیں ہے البتہ وقوعہ دادا کے علاج معالجے پر خرچ رقم پررونماہواپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔