کورونا کے دوران اشیائے ضروریہ کے اخراجات میں 33فیصد اضافہ ہوا؛ گیلپ سروے

کورونا کے دوران اشیائے ضروریہ کے اخراجات میں 33فیصد اضافہ ہوا؛ گیلپ سروے

  

اسلام آباد (آئی این پی)کورونا وبا کے دوران پاکستانی عوام کے بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کے سودا سلف کا خرچہ33 فیصد بڑھ گیا ہے جب کہ دوائیوں اور گھریلو صفائی کے سامان پر ہونے والے اخراجات میں بھی 32، 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے کے مطابق شہریوں کے ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں بھی 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے کے دوران16 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اضافی آمدنی کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کو پچھلے 7 دنوں میں اخراجات پورے کرنے کے لیے گھر کی اشیا فروخت کرنا پڑیں؟ اس پر 7 فیصد افراد کا جواب ہاں میں تھا جب کہ 93 فیصد افراد نے اس سے انکار کیا۔

گیلپ سروے

مزید :

صفحہ آخر -