پشاور، جعلی کرنسی اور ہیوی مشین گن برآمد، تین ملزمان گرفتار

  پشاور، جعلی کرنسی اور ہیوی مشین گن برآمد، تین ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو لاکھ روپے جعلی کرنسی اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ایس پی صدر سرکل عبد السلام خالد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزمان کسی بھی وقت جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی بسم اللہ جان نے فرنٹیئر روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر دو لاکھ کے قریب جعلی کرنسی برآمد کر کے دو ملزمان [محمد حفیظ ولد عبد المجید اور نعمان احسان ولد محمد اسحاق ساکنان آزاد کشمیر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کا عتراف کرلیا ہے اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک مسلح شخص فضل امین ولد اسماعیل سکنہ ادیزئی کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے ہیوی مشین گن برآمد کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -