مہمند قومی اتحاد کا مسائل بارے پریس کلب میں اجلاس
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند سیاسی اتحاد کے زیراہتمام مہمند قومی جرگہ کا مہمند پریس کلب میں انعقاد۔ایم این اے ساجد خان،ایم پی اے نثار مہمند، سابق سنیٹر حافظ رشیدتمام سیاسی پارٹیوں سربراہان،علاقے کے مشران اور مقامی صحافیوں کی شرکت۔صدارت مہمند سیاسی اتحاد کے صدر مفتی عارف حقانی نے کیا سٹیج کے خدمات سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری فضل ہادی اور ملک جہانزیب نے اداکئے۔تقریبا 5 گھنٹوں تک مسلسل بحث کی گئی۔جرگہ کا ایجنڈا ضلع مہمند میں گورسل تجارتی راستے کی بندش،تباہ شدہ گھروں کی بحالی،مہمند ڈیم سمیت ورسک ڈیم کی رائلٹی،انٹرنیٹ کی بحالی،مہمند کیڈٹ کالج میں مہمند قوم کے لئے مخصوص کوٹہ اور لوکل افراد کے بھرتی تھا۔جس پر خوب بحث کی گئی۔جرگہ میں متفقہ طور پر 14 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں گورسل روٹ کی جلد ازجلد بحالی،ورسک ڈیم میں ضلع مہمند کا حق،مہمند ڈیم میں مراعات،مسمار شدہ گھروں کے دوبارہ اباد کاری،مہمند خاصہ دار اور مراعات 10 سال تک بحال کرنا۔لوکل نوکریوں پر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنا،انٹرنیٹ کی بحالی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،مہمند کیڈٹ کالج میں 50 فیصد کوٹہ دینا اور سٹاف کوٹہ مہمند قوم کو دینا،لاپتہ افراد کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کر نا،NFC ایوارڈ میں قبائلی اضلاع کو اپنا حصہ دینا۔انضمام کے وقت وعدہ پورا کرنا،سی پیک میں ضلع مہمند کو اپنا حصہ دینا، لیبر قانون نافذ کرنااور قوم خوگا خیل کو پاکستانی قوم تسلیم کرنا شامل تھا۔جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی اتحاد کے تحت ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا۔جس میں تمام قبیلوں کے مشران،تمام سیاسی رہنما،صحافیوں اور علماء کرام نوجوانوں کا ایک مشترکہ کمیٹی بنایا جائے گا۔جس میں مہمند ضلع میں درپیش مسائل حل کر نے میں اسانی ہوگی۔کمیٹی میں منتخب نمائندے بھی شامل ہونگے۔یاد رہے کہ پہلا موقع تھا جس میں تمام سیاسی سربراہان مشران اور منتخب نمائندوں کے علاوہ علمائے کرام اور ہر طبقے کے لوگ شامل تھے