پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی

        پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی

  

کراچی (آئی این پی) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی۔ قومی ائیرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ا?ئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقررکیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -