کرم،قبائلی صحافی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں

کرم،قبائلی صحافی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع کرم: قبائلی صحافی انورشاہ اورکزئی کے گھر پر رات کے تاریک میں ہینڈ گرنیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بچے اورخواتین خوف کے وجہ چیختی چلاتے رات پھر آزیت میں گزارا. سرچنگ اورتفتیش کے لئے ڈی ایس پی، ایس آئی سمیت پورا عملہ گھر پہنچ گیا، کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،حق لکھنے کی سزا مل رہی ہے، پہلے بھی کئی بار سزا مل چکی ہے یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا،انورشاہ اورکزئی، تفتیش جاری ہے اور بہت جلد ملزمان کرفتار کئے جائیں گے، ڈی پی اور قریش۔ واقعہ کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے قریب بگن لوئر کرم میں صحافی اورشاہ اورکزئی کے گھر پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سرکاری رپورٹ کے مطابق ہینڈ گرنیڈ کے چھرے مین گیٹ پر زیادہ لگ چکے ہیں۔ بگن چیک پوسٹ کے محرر رفیق خان کے مطابق بلاسٹ اور فائرنگ کے فورابعد چیک پوسٹ سے ڈی ایس پی علیزئی سرکل عنایت، محرر اکرام ریڈر ٹو ڈی ایس پی، ایس آئی بادشاہ حسین سمیت پورا عملہ انورشاہ کے گھر پہنچ گیا اور ارد گرد سرچنگ بھی کی، ڈی پی او ضلع کرم قریش نے ہدایت جاری کی ہے کہ تفتیش تیز کیا جائے اور جلد ہی ملزمان پکڑے جائیں۔انورشاہ کا کہنا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور حق لکھنے کی سزا پہلے بھی مل چکی ہے اور اب مل رہی ہے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -