دینی مدارس کیخلاف سازشیں ناکام ہونگی، خلیل احمد مخلص

دینی مدارس کیخلاف سازشیں ناکام ہونگی، خلیل احمد مخلص

  

صوابی (بیورورپورٹ) جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی امیر سابقہ ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص نے واضح کر دیا ہے کہ دینی مدارس دین اسلام کے مضبوط ترین قلعے ہیں۔ اس کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو گی ان خیالات کااظہار انہوں نے بنگلہ مسجد صاحبزادہ عبدالقیوم خان ٹوپی میں دو سالہ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ جس سے مولانا روشن زیب، مولانا عبدالسلام، مولانا اسد اللہ اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔ اس بنگلہ مسجد میں تاجر برادری اور عصری تعلیم کے طلباء کے لئے وفاق المدارس کے زیر اہتمام دو سالہ اخلاقیات، ایمانیات، فقی تعلیم اور دیگر اہم امور کا باقاعدہ دو سالہ کورس کاآغاز کر دیا گیا۔ ممتاز عالم دین مولانا خلیل احمد مخلص نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علماکرام انبیائے کرام کے وارثان اور دین کے ستون ہیں۔ جس کی وجہ سے دین کی ترویج اور حفاظت ہو رہی ہے۔ہر ادارے کے لے بجٹ میں کافی فنڈز ہو تی ہے۔ لیکن مدارس اورمساجد اور علماء کرام کیلئے کوئی حصہ نہیں ہو تا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے مدارس دینی تعلیم میں پوری دنیا کے سطح پر سرفہرست ہے۔ مدارس اور علماء کی موجودگی میں باکستان میں دین اسلام کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تاجر برداری،عصری تعلیمی ادروں کے نوجوان دین علوم کی طرف رجوع کریں اس کے لے وفاق المدارس نے ایک مختصر اورجامع دوسالہ کورس دراسات دینہ کے نام سے متعارف کیا جس کے ذریعے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام مستفید ھوسکتے ھیں جس میں اخلاقیات ایمانیات،قرآن واحادیث صرف ونحوا پڑھائی جاتی ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -