اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اور درخواست دائر

  اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اور درخواست دائر

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ پارلیمانی سیکرٹری لال چند نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی بنیاد رکھی،اسلام ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی کی اجازت دیتا ہے، اسلامی ریاست میں پہلے سے موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی ضمانت دی گئی ہے،علما اور مفتیان کرام کے مطابق اسلامی ریاست میں نئے مندر کی اجازت نہیں، مندر کے لیے دیا گیا پلاٹ اور فنڈز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ استدعا کی گئی کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کو روکا جائے، لال چند کی طرف سے کئے مندر کی افتتاح کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔ استدعا کی گئی کہ سی ڈی اے کو داران کیخلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے،سی ڈی اے کو مندر کا نقشہ منظور کرنے سے روکا جائے۔شہری سید منیر علی شاہ گیلانی نے درخواست دائر کی۔

مندر کی تعمیر

مزید :

صفحہ آخر -