کورونا وباء کے عروج کے دنوں میں انصاف کے تسلسل کو جاری رکھا گیا،شہزاد اقبال

کورونا وباء کے عروج کے دنوں میں انصاف کے تسلسل کو جاری رکھا گیا،شہزاد اقبال

  

ایبٹ آباد(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے عروج کے دنوں میں انصاف کے تسلسل کو جاری رکھا گیا۔عدالتوں میں آنے والے سائلین کیلئے بے خوف وخطر اپنی ذمہ داریاں سرانجا م دیں۔اور اپنے فرائض منصبی کو بہ خوبی انجا م دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈسڑکٹ پراسیکیوشن آفس ایبٹ آباد میں شہداء افسران ملک ظہیر الدین بابر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پشاور اور پیر فرمان اللہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کرک کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد ہ تعزیتی اجلاس میں کیا جنہوں نے عالمی وباء کے عروج کے دور میں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر جام شہادت نو ش کیا۔اس موقع پر سینیئر پی پی عبدالحمید،یونس خان، صوبیہ رشید،فری رفیق ڈپٹی پی پی، محمد نسیم خان،عارف مسعود،حارث خان، جاوید یوسف،لبنا شہزادی،رابیل حارث اسسٹنٹ پی پی بھی موجود تھیں،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایبٹ آباد شہزاد اقبال نے پاکستان میں عالمی وباء کے 100دن پورے ہونے پر فرنٹ لائن ڈاکٹر ز،پیرامیڈیکس،پولیس اوردیگر شعبو ں کو خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیشکیا، جنہوں نے عزم اور حوصلے سے اس کا مقابلہ کیا، انہوں نے مذید کہا کہ اضلاع میں پراسیکیوٹر نے ان مشکل دنوں میں انصاف کے تسلسل کو جاری رکھا جس سے سائیلین کو کسی رکاوٹ اور تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومت اور پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی ہدایات پر عمل کیا جائے، جس پرپراسیکیوٹرسختی سے عمل کر رہے ہیں۔وکلاء بھی ان ہدایات پر عمل کریں تانکہ عدالتوں میں آنے والوں کی صحت بر قرار رہے،اجلاس میں پشاور اور کرک کے ضلعی پراسیکیوٹر ز آفیسر ملک ظہیر الدین بابر اور پیر فرما ن اللہ کی شہادت پر دعامغفرت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی،جس میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس ایبٹ آبادکے دیگر ملازمین بھی شریک تھے۔انہوں نے شہداکو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عالمی وباء کے عروج کے دنوں میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے دلیری سے فرائض منصبی انجا م دیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -