سینیٹ قائمہ کمیٹی سیفران کا طورخم بارڈر پر عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس

    سینیٹ قائمہ کمیٹی سیفران کا طورخم بارڈر پر عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس

  

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران نے طورخم بارڈر پر عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا،کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر تاج محمد آفریدی نے کہا کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں اور فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔ جن کا حل نکالنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اجلا س پشاور میں منعقد ہوگا اورمتعلقہ اداروں سے جواب طلب کیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہزاروں گاڑیاں پاک افغان بارڈر پر کھڑی ہیں، عوام مسائل سے دوچار ہیں اور اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئیکمیٹی نے عوامی شکایات کی روشنی میں سوموٹو نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشکلات کا نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -