بین الافغان مذاکرات کیلئے تجاویز پر مشاورت، کابل میں 19ممالک کا اجلاس آئندہ پیر کو طلب

بین الافغان مذاکرات کیلئے تجاویز پر مشاورت، کابل میں 19ممالک کا اجلاس آئندہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغان حکومت نے آئندہ پیر کوکابل میں اہم اجلاس طلب کیا ہے،جس میں پاکستان،بھارت، چین، ایران، روس سمیت 19ممالک کے نمائندگان کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ بین الافغان مذاکرات کے متعلق تجاویزدے سکیں۔واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کے 9جون کے دورہ افغانستان اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی بدولت کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ امریکا، افغانستان اور طالبان کے درمیان معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی اور امریکی فوجیوں کی واپسی پر عمل جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل بین الافغان مذاکرات کی حتمی شکل اوراپنے فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے افغان انتخابات ہارنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ کوچیئرمین قومی مصالحتی کونسل بنایا گیاہے، جس کے تحت وہ اپنی 19رکنی ٹیم کے ساتھ طالبان سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مذاکرات کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ آخر -