مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنیوالے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے، 3اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنیوالے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے، 3اہلکار ہلاک

  

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے ہیں۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکشی کرلی، ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو گولی مار لی، خودکشی کا دوسرا واقعہ کسی اور ضلع میں پیش آیا۔کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات کلگام اور بارہ مولا میں پیش آئے۔مودی حکام نے تاحال خودکشی کی وجوہات نہیں بتائیں البتہ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وادی میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والی قابض بھارتی فوج ذہنی دبا اور ذہنی بیماری کا شکار ہورہی ہے۔خیال رہے کہ مقبوضہ وادی کی خاص قانونی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاون کو11 ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن مودی سرکار اپنے ناپاک عزائم سے تاحال باز نہ آئی، وادی میں قابض فوج نے بربریت کی انتہا کردی ہے۔بھارتی لاک ڈان کے11 ماہ میں 192کشمیری شہید اور 132 زخمی ہوئے۔ 11ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے 935 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسز نے گھر گھر چھاپوں کے دوران 77 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سری نگر

مزید :

صفحہ آخر -