حکومت کی بدعنوانیوں کا حساب اور احتساب کا وقت قریب،نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ ادارہ جاتی تحقیقات ٹھوس شوائد اور ثبوتوں پر مبنی پی ٹی آئی حکومتی بدعنوانیوں کا حساب اور احتساب کا وقت قریب ہے۔ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو نے کریشن کے جھوٹے بے بنیاد مقدمات سے پارٹی قیادت کی عدلیہ سے باعزت بریت کی حقیقت بیان کی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ ادارہ جاتی تحقیقات ٹھوس شوائد اور ثبوتوں پر مبنی پی ٹی آئی حکومتی بدعنوانیوں کا حساب اور احتساب کا وقت قریب ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی کا انجام راتوں رات بننے والی ریپلکن پارٹی جیسا ہونے والا ہے،وزیراعظم ہاؤس عوام کے خون چوس مالیاتی مافیاز کا سہولت کاری اور مددگاری مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئینی انسانی معاشی حقوق غصب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی،اشرافیہ کو ریلیف غریب کو تکالیف دینے والوں کو عوامی قوت سے گھر بھجوائینگے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور محنت کش کسان کاشتکار تاجر فاقہ کشی پر مجبور اور حکومتی منظور نظر تجوریاں بھر رہے ہیں آئین کے تحت ادارے تعمیر کرنے والی پیپلز پارٹی اداروں کی عزت و تکریم پر یقین رکھتی ہے۔
نئیر حسین بخاری