بھارت میں پھنسے 82 پاکستانیوں کی واپسی کی تیاریاں مکمل

  بھارت میں پھنسے 82 پاکستانیوں کی واپسی کی تیاریاں مکمل

  

لاہور (آئی این پی) بھارتی حکومت نے وہاں پھنسے 82 پاکستانی شہریوں کی 9 جولائی کو واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ سفارتی حکام کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر بھارت میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ مراسلے کے مطابق بھارتی ریاستوں نئی دہلی، مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش،ہریانہ سمیت دیگر شہروں سے 82 پاکستانی شہری 9 جولائی کی صبح بھارت کے اٹاری بارڈرپہنچ جائیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے واہگہ اٹاری سرحد خصوصی طور پر کھولی جائیگی۔ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کی فہرست بھارتی وزارت داخلہ کو فراہم کی گئی ہے۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانی شہریوں کا واپس پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ ہوگا اور انہیں کورنٹائن میں رکھا جائیگا۔

پاکستانیوں کی واپسی

مزید :

صفحہ آخر -