مائڈس سیفٹی نے 2.5 ملین میڈیکل دستانے عطیہ کردیے

      مائڈس سیفٹی نے 2.5 ملین میڈیکل دستانے عطیہ کردیے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مائڈس سیفٹی نے موجودہ مشکل حالات میں فرنٹ لائن ورکرز کی صحت اور تحفظ کے حوالے سے ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو 2.5 ملین میڈیکل دستانے عطیہ کئے ہیں۔ یہ اقدام کورونا وائرس جس نے پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے شعبے کو مفلوج کردیا ہے، سے نمٹنے کی قومی کوششوں میں معاونت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ ان کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے حسین قسّام، سی ای او، مائڈس سیفٹی نے کہا ”جنوبی اور شمالی پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کیلئے ڈسپوزیبل دستانوں کے دو کنٹینرز مائڈس سیٖفٹی پاکستان کے حکام کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حوالے کیے گئے۔یہ اقدام کمپنی کی طرف سے کاپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ہماری متعدد سرگرمیوں میں ایک اضافہ ہے جس میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور انڈس ہسپتال کو عطیات بھی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -