بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے،کوکب اقبال

  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے،کوکب اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔کنزیومر ایسوسی ایشن اس فیصلے کو مکمل طور پر مستردکرتی ہے۔کیپ کے دفتر میں ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوکب اقبال نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کے بڑھتے ہوئے اقتصادی وسائل پر غور کرنا چاہئے تھا- کورونا کے پیش نظر نہ صرف کاروباری حلقے بلکہ نوکری پیشہ لوگ بہ مشکل تمام اپنے گھر کا خرچ چلارہے ہیں - ان کی آمدنی کا ذریعہ نہ صرف محدود ہوکر رہ گئے ہیں بلکہ سینکڑوں لوگ جو کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں وہ اس قابل بھی نہیں کہ وہ بجلی کے بل تو کیا اپنے مکان کا کرایہ بھی ادا نہیں کرسکتے- ایسا لگتا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے نہ ہی متوسط طبقہ اور نہ ہی غربت کی لکیر سے زندگی گزارنے والوں کے بارے میں ایک لمحے کے لئے بھی نہیں سوچا کہ وہ کس طرح اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتے ہیں - کوکب اقبال نے کہا کہ بجائے اس کے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا جاتا مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی سربراہی میں ٹیکنوکریٹس پر مشتمل کمیٹی بنائی جاتی جو بگڑتے ہوئے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتی تاکہ کراچی کے شہریوں کو بھی تاریکی میں کوئی امید کی کرن دکھائی دیتی-انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے حکومت جماعت پی ٹی آئی کے نیشنل و صوبائی اسمبلی کے ممبران کا دھرنا ایک مذاق لگتا ہے جو حکومت کررہے ہیں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی خود حکومت کی بنائی ہوئی ہے وہ احتجاج کا کہہ رہے ہیں۔کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ اب صارفین کو خود اپنے حق کی آواز کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا

مزید :

صفحہ آخر -