کراچی:سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سالانہ بجٹ کی منظوری

کراچی:سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سالانہ بجٹ کی منظوری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ محنت سندھ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سالانہ بجٹ 2020-21 اور نظرثانی بجٹ 2019-20 کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت اس سال محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر 8616.563 روپے خرچ کئے جائیں گے۔ بجٹ کی منظوری وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منعقدہ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی۔ اس سال SWWB محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر 1043.200 ملین روپے، مزدوروں کے بچوں کی تعلیم پر 2519.537 روپے، اور جاری اور نئے ترقیاتی کاموں پر 3923.605 روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اجلاس میں تمام شامل گورننگ باڈی کے ارکان کی منظوری سے کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر تیار 3 ہزار سے زائد فلیٹس کی لیبر کالونی کا نام حاجی مرتضیٰ بلوچ لیبر کالونی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس سیسی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت سندھ عبدالرشید سولنگی، سیکرٹری بورڈ محمد بچل راہوپوٹو، ارکان گورننگ باڈی عامر علی (کمشنر ایس آر بی)، علی محمد میمن، کنور ضیا الرحمان، اور چوہدری محمد ریاض نے شرکت کی جبکہ حبیب الدین جنیدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -