سندھ پولیس میں کورونا متاثرین کی تعداد 1885ہوگئی

  سندھ پولیس میں کورونا متاثرین کی تعداد 1885ہوگئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں گزشتہ تین روز کے دوران کوروناکے 215نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد 1885کے قریب افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران وجوان شہید ہوئے ہیں۔شہدائے پولیس میں 14 کاتعلق کراچی جبکہ2 کا حیدرآباد رینج سے ہے۔ترجمان کے مطابق زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد1423ہے جبکہ 446افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات کیئے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -