بلاول اپنی ماں کی سیاست کو ختم کرتا نظر آ رہا ہے،نصرت سحر عباسی

      بلاول اپنی ماں کی سیاست کو ختم کرتا نظر آ رہا ہے،نصرت سحر عباسی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول اپنی ماں کی سیاست کو ختم کرتا نظر آ رہا ہے۔نصرت سحر عباسی نے کراچی میں کے الیکٹرک ہیڈآفس کے باہر تحریک انصاف کی جانب سے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جی ڈی اے کی رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی ایک بوند پڑتی ہے اور کراچی کا حال برا ہو جاتا ہے۔نصرت سحر عباسی نے بتایا کہ گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں رات سے بجلی نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -