کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش

  کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کو مسلسل دوسرے روز ابرکرم برسنے کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا پہلا اسپیل 6 جولائی کو شروع ہوا تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔منگل کی صبح کے وقت میں گرمی اور حبص کے بعد سہ پہر میں موسم تبدیل ہوا اور مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملیر، شاہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔تاہم کراچی میں بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی اور پہلے سے ہی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا تھا کہ ہوا کا کم دبا کراچی کے مشرق میں موجود ہے جو بارش برسانے کی طاقت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں زیادہ بارش کا امکان ہے کیونکہ سسٹم اسی طرف موجود ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تھی اور ہوا کے تیز جھکڑ چلنے سے کہیں درخت زمین سے اکھڑ گئے تھے تو کہیں عمارتوں سے ٹائلز گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئیں تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -