آفتاب جہانگیر کی مہتمم جامعہ بنوریہ مولانا نعمان نعیم سے تعزیت

آفتاب جہانگیر کی مہتمم جامعہ بنوریہ مولانا نعمان نعیم سے تعزیت

  

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایم این اے آفتاب جہانگیر کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد، شیخ الحدیث مفتی محمدنعیمؒکے صاحبزادے مہتمم جامعہ بنوریہ مولانا نعمان نعیم سے ملاقات اور تعزیت کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آفتاب جہانگیر کہنا تھاکہ مفتی محمد نعیم ؒہر دل العزیز شخصیت ہونے کے ساتھ اتحاد مسلمین کے داعی تھے،علمی مصروفیت کے ساتھ ہروقت معاشرے کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں رہتے تھے،کوئی بھی مشکل میں ہوتا تو مفتی صاحب اس کی مدد کرتے تھے،انہوں نے کہاکہ یہ سال غموں کا سال ہے جس میں جید علماء کرام ہم سے جدا ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کو کل بھی اپنا ادارہ سمجھتے تھے اور آگے بھی مفتی محمد نعیم کے صاحبزادوں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین متعلقین طلبہ اور شاگردوں کو صبر جمیل سے نوازے۔اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کہاکہ والد محترم کی علمی، ملی خدمات ناقابل فراموش اور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں پوری زندگی درس وتدریس کے ساتھ اتحاد امت کی فکر میں رہے ان کی سوچ اور مشن اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -