نواسے کے سامنے نانا کی شہادت لمحہ فکریہ ہے،عبدالرحمن سلفی

  نواسے کے سامنے نانا کی شہادت لمحہ فکریہ ہے،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کشمیرمیں 60سالہ شخص کی اس کے کمسن نواسے کے سامنے بھارتی ظالم دہشت گرد فوجیوں نے شہید کرکے جوتصویرشائع کی ہے وہ عالمی حقوق انسانیت ومہذب ممالک کیلیے لحمہ فکریہ ہے بھارت نے کشمیری مسلمانوں پرایک عرصہ سے انسانیت سوزتشددکاظالمانہ وسفاکانہ سلسلہ جاری رکھاہے حالیہ واقعہ ظلم وبربریت کی تازہ مثال ہے جس کاعالمی دنیاخصوصا اقوام متحدہ وانسانی حقوق کے اداروں کوفوری نوٹس لیکربھارت کیخلاف عالمی سطح پر کارواء کرناچاھیے جماعت کی میڈیاکمیٹی خطاب کرہے تھے اس موقع پرمرکزی پریس سیکرٹری حشمت اللہ صدیقی، سیکرٹری اطلاعات عمران احمدسلفی نے بھی گفتگو کی مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاکہ انسانیت کی تذلیل کے اس لرزہ خیز واقعہ پرتمام اسلامی ممالک بھارت میں جاری ظلم کیخلاف او آء سی کاہنگامی اجلاس بلاکر بھارت کیخلاف سخت اقدام کرنے کی اپیل کی ہے اسلامی ممالک اگر متحد ہوکر کشمیری مسلمانوں پرظلم کیخلاف مشترکہ لائے عمل اختیارکریں توایک طاقتور آواز کیخلاف بھارت زیادہ دیرنہیں ٹہرسکتا

مزید :

صفحہ آخر -