سندھ کے حکمرانوں نے کراچی کو لاوارث بنادیا،عمران شاہ

  سندھ کے حکمرانوں نے کراچی کو لاوارث بنادیا،عمران شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سندھ اور معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمران شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے کراچی کو لاوارث اور یتیم بنادیا ہے جہاں لوگ بجلی پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں س محروم ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزہونے والی شدید بارش نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،ڈیفنسں،نارتھ ناظم آباد اور دیگر کئی علاقوں میں سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث بری طرح گٹر ابل پڑے اسکے علاوہ پورے کراچی میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے بجلی کی عدم فراہمی سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -