گجرات: نہرمیں نہاتے 2بچوں سمیت 3افراد ڈوب کر جاں بحق

  گجرات: نہرمیں نہاتے 2بچوں سمیت 3افراد ڈوب کر جاں بحق

  

گجرات (بیورورپورٹ) گجرا ت کے علاقے دھکڑیانوالی کے قریب نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے دو بچوں سمیت تین افراد ڈوب گئے گیارہ سالہ انس رضا‘ دس سالہ نعمان اقبال سکنہ سیکریالی اور شیراز منصور نامی نوجوان نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے مقامی لوگوں نے تینوں کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا ریسکیو ٹیم نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تینوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دم توڑ گئے‘ تینوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ موسم گرما میں گجرات کی نہروں اور دریامیں نہاتے ہوئے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں پابندی کے باوجود شہری گرمی کی حدت کم کرنے کیلئے دریا پر پہنچتے اور نہاتے ہیں سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا تدارک کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -