فیصل آباد پولیس نے شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2ڈاکو مقابلے میں پار کر دیئے

  فیصل آباد پولیس نے شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2ڈاکو مقابلے میں پار کر دیئے

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور لوٹاہوا سامان برآمد کرلیاگیا۔ڈولفن سکواڈ کو اطلاع ملی کہ تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ میں دو ڈاکوایک شہری سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ہیں جس پر ڈولفن سکواڈ کے جوانوں نے ان کاپیچھا کیا توتھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ملزمان کو رکنے کیلئے کہاتو انہوں نے ڈولفن سکواڈ پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جن کے قبضہ سے شہری کا چھینا ہوا سامان نقدی اور موبائل برآمد کرلیاگیا۔پولیس مقابلے کی خبر پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔موقع پر موجود شہریوں نے بروقت کارروائی پر ڈولفن سکوارڈ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکو پار

مزید :

صفحہ آخر -