ساہو کا، پولیس تفتیش کے دوران فریقین میں تلخ کلا می، فائرنگ سے 2افراد قتل

ساہو کا، پولیس تفتیش کے دوران فریقین میں تلخ کلا می، فائرنگ سے 2افراد قتل

  

ساہوکا(نامہ نگار)تھانہ ساہوکا میں تفتیش کے دوران فریقین کی تکرا ر خونیں واردات میں تبدیل،ایک فریق کی فائرنگ سے مخالفین کے 2افرادقتل، مشتعل افراد نے سابق وائس چیئرمین کی گاڑی کو جلا ڈالا، ورثا کا رات گئے تک لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج،ڈی پی او وہاڑی نے مذاکرات کر کے روڈ کھلوایا،لیاقت علی کی مدعیت میں نمبردار نور احمد، سابق وائس چیئرمین تنویر احمد سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

لیا گیا،تفتیشی افسرظفر بلوچ کو پولیس لائن بھیج دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ کی تفتیش کی دوران تھانہ ساہوکا میں فریقین کے درمیان تکرار ہو گئی،جس سے ملزمان سفیان،نور احمد نمبردار،سابق وائس چیئرمین تنویر لکھوکا عارف وغیرہ 7کس افراد نے مخالف فریق جابر علی،نصیر احمد لکھوکا مظہر علی صابر وغیرہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جابر علی اور نصیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد شدیدزخمی ہو گئے،قتل کی اطلاع پر مشتعل افراد نے ملزم فریق کے تنویر احمد لکھوکا کی گاڑی کوآگ لگا دی اور لاشیں بوریوالا ملتان روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیاڈی پی او وہاڑی نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد روڈ کھلوایا اور انصاف کی یقین دہانی کروائی ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ صدر وہاڑی سے سب انسپکٹر کاشف کا ٹرانسفر تھانہ ساہوکا جبکہ تھانہ ساہوکا سے ظفر بلوچ سب انسپکٹر کو تبدیل لائن کر دیا ساہوکا پولیس نے لیاقت علی کی مدعیت میں 7نامزدافراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہوکا،2قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -