ملتان بورڈ:چیئرپرسن ان ایکشن‘ میٹر ک پیپرز کی بروقت مارکنگ کا حکم

ملتان بورڈ:چیئرپرسن ان ایکشن‘ میٹر ک پیپرز کی بروقت مارکنگ کا حکم

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی ملتان بورڈ کے آفیسرز کا اجلاس زیر صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال منعقد ہوا،تمام آفیسرز نے اپنی برانچ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر نے اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی برانچ کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

(بقیہ نمبرصفحہ7پر)

منظور کردہ ایس او پیزپر عملدرآمد کرتے ہوئے، میٹرک سالانہ امتحان 2020،کے پرچہ جات کی بروقت مارکنگ کو یقینی بنایا جائے‘دفتر کے سہولت مرکز میں دفتری امور (این او سی،مثنی رزلٹ کارڈز،تصدیق اسناد IBCC، کا اجراء )کی انجام دہی اور فیکیشن سیل میں بذریعہ ڈاک وصول شدہ ویری فیکیشن کا کام باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا گیاہے،امتحانی برانچز میٹرک و انٹر کے سربراہان نے رپورٹ پیش کی کہ چیئر پرسن کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سالانہ امتحان2018،تک اسناد تیار کرکے تمام پرائیویٹ امیدوار ان کو بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ریگولر امیدوار ان کو ادارے کھلنے پر ارسال کردی جائیں گی،نیز میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے, چیئر پرسن نے بہترین بجٹ تیار کرنے پر شعبہ فنانس کی کارکردگی کو سراہا، چیئرپرسن نے اسٹیٹ آفیسر کو کہا کہ سکیورٹی گارڈز کو ہدایت کریں کہ وہ سائلین کے ساتھ شائستگی کے ساتھ پیش آئیں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اجلاس کے اختتام پر آفیسرز اور صدر ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد نے چیئرپرسن کو ملتان بورڈ میں ایک سال مکمل کرنے پر گلدستہ پیش کیا اور مبارک باد پیش کی،ملک نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئر پرسن شمیم اختر نے ایک سال میں بورڈ کی ہر برانچ اور ہر شعبہ میں خصوصی دلچسپی لی ہے،نیز بورڈ کے بجٹ میں بھی خاطر خواہ بچت ہوئی ہے۔

مارکنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -