ملتان:نجی سکولز رجسٹریشن کے تمام زیر التوا کیس فوری نمٹانے کا حکم

  ملتان:نجی سکولز رجسٹریشن کے تمام زیر التوا کیس فوری نمٹانے کا حکم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے تمام زیرالتوا کیسز فوری نمٹائے جائیں اور پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے تحصیل مانیٹرنگ کمیٹیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے ان(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت سکول رجسٹریشن اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی ای او ایجوکیشن ریاض خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایاز محمود،ضلعی صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ،فضل عباس اور ممبر سکول رجسٹریشن اتھارٹی حارث جاوید اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ ضلع میں 2800 پرائیویٹ سکولز رجسٹرڈ ہیں۔محکمہ تعلیم پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تیزی لائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی بلڈنگ بارے این او سی جلد جاری کرنے اور نجی اداروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے قیام کے 45 دن کے اندر اس کی رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام غیر رجسٹرڈ سکولوں کی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے طریقہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔رجسٹریشن کے وقت بلڈنگز،اکیڈمک سٹاف کی تعلیم اور انکی تنخواہ کو میرٹ پر پرکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رجسٹریشن کی غرض سے پرائیویٹ سکولوں کی بھی مانیٹرنگ کریں۔خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی بلڈنگز بارے سالانہ این او سی جاری کرنے والے اداروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔رجسٹریشن کے کیسز کے لئے رپورٹ کی تیاری میں تاخیر نہ کی جائے،ضلع میں تمام غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -