ملتان ریجن: متعدد پولیس منصوبوں پر کام مکمل‘ جلد افتتاح متوقع
ملتان (وقا ئع نگار ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ عوام میں پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
کیلئے پولیس تھانوں کی عمارات کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کی گاڑیوں کو بھی فیلڈ کے تقاضوں کے مطابق فعال کیا جارہا ہے تاکہ پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں منعقدہ لاء اینڈ آرڈر کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم سمیت ضلعی پولیس افسران نے شرکت کی.ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ ملتان ریجن میں متعدد پولیس منصوبوں پر کام مکمل ہوچکا ہے جن کا آئی جی پنجاب جلد دورہ ملتان کے دوران افتتاح کرینگے۔آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ ظالم کو کٹہرے میں لاکر مظلوم کی دادرسی پولیس کا نصب ہے عام آدمی کو اسکی دہلیز پر انصاف فراہمی کیلئے سپاہی سے اعلی کمانڈ تک سرگرم عمل ہے ماضی کی نسبت پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرگرم عمل ہے۔وسیم احمد خان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانے کی سطح پر فرنٹ ڈیسک کو مکمل فعال اور مقدمات کا سو فی صد اندراج یقینی بنایا جائے تاکہ درست اعداد و شمار سامنے آسکیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کو ریجن میں کرائم صورتحال پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔
افتتاح