لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انصاف فراہمی ضروری‘ جسٹس مسعود جہانگیر
ملتان (خصو صی رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا ہے کہ وہ قومیں ہمیشہ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
زندہ رہتی ہیں جو اپنے جانے والوں کی یاد میں ان کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے تقاریب منعقد کرتی ہیں موت ایک اٹل حقیقت ہے جسے ہمیں یاد رکھنا چاہئیے اور اگلے جہاں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں اس کے لئے ہم لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر کے اور انہیں انصاف فراہم کر کے اپنی آخرت کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے کوئی ایسا کام کیا جو ہماری اور ہمارے بزرگوں کی بخشش کے لئے کام آسکے اگر کیا ہے تو اسے مذید بڑھائیں اور آنے والی نسل کو بھی راغب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام وفات پانے والے وکلاء کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی،مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ،مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں،صدر چوہدری طاہر محمود، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،نائب صدرطاہر علی قریشی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارچوہدری محمد شفیق،فنانس سیکرٹری چوہدری احسان گل نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ اللہ دتہ کاشف نے دعا کرائی اور عزیز احمدخان اور عمران علی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
مسعود جہانگیر