مردان،ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا ڈی آر سی سٹی کا دورہ

مردان،ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا ڈی آر سی سٹی کا دورہ

  

مردان(بیورورپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ڈی آر سی سٹی سرکل کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈی آر سی سٹی کے چیئر مین اور ممبران سے تعارفی ملاقات کیا، ڈی آر سی سٹی کے چیئر مین احسان باچہ نے ڈی پی او مردان کو ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے خیبر پختونخوا پولیس کا پختونوں کے روایتی جرگہ دستور اور ڈی آر سی کے قیام اور کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت پولیس تھانوں میں مقدمات کی رجسٹریشن اور عدالتوں پر بوجھ کم جبکہ وقت اور پیسوں کا ضیاع بھی ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنازعات میں فریقین کو مصالحتی کونسل کے پاس بھیجاجائے اور باہمی تنازعہ حل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ مصالحتی کونسل کے ممبران فریقین کے مابین غیر جانبداری،انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے جس سے تنازعات بر وقت حل ہوکر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی اور معاشرے میں امن وامان بھی قائم ہوگاجبکہ ڈی آر سی کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات اورپولیس افسران کو ڈی آر سی کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کیلئے ہدایات بھی جاری کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -