مردان میں ٹیکسی ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،قاتل گاڑی لیکر فرار

  مردان میں ٹیکسی ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،قاتل گاڑی لیکر فرار

  

مردان (بیورورپورٹ) رشکئی انٹر چینج کے قریب موٹروے کی سروس روڈ پر نامعلوم سفاک ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کرکے گاڑی لے اڑے، شہری علاقہ لنڈاکی کے رہائشی محمدفوجون نے تھانہ طورو پولیس کو بتایاکہ اس کا 35سالہ بیٹاعمر فاروق اپنی کار بطور ٹیکسی چلارہاتھا گذشتہ روز وہ گھر سے نکل کر گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا کسی نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کی لاش موٹروے کی سروس روڈ پر قتل شدہ پڑی ہے جا کر دیکھا تو واقعی میرا بیٹا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے گاڑی بھی غائب کردی ہے پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس مصروف تفتیش ہوگئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -