جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،اسلحہ برآمد،مقدمات درج

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،اسلحہ برآمد،مقدمات درج

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے رواں سال کے دوران سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں خصوصی کریک ڈاؤن میں اب تک دو ہزار چار سو سے زائد کیسز درج کر کے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیاہے، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر268 عدد کلاشنکوف،157عدد رائفل،221 عدد شاٹ گن،3105 عدد پستول اور26عدد کالاکوف برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو لاکھ 60 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، اسی طرح شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے رواں سال دوران چار عدد خودکش جیکٹس،چار عدد خود ساختہ بم،12 عدد راکٹ گولے، 31 عدد ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کر کے ناکارہ بنایا جا چکا ہے کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائیوں کے دوران ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے،سی سی پی او کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ خطر ناک تحریب کاردو گینگزکو بھی بے نقاب کرکے تحریب کاری میں ملوث 14 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے رواں سال کے دوران ہونے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -