مرکزی تنظیم تاجران کی نئے ایس ایس پی آپریشنز منصو ر امان سے ملاقات

  مرکزی تنظیم تاجران کی نئے ایس ایس پی آپریشنز منصو ر امان سے ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی، سینئر نائب صدر احتشام حلیم، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی، نائب صدر رحمان گل، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر حاجی وحید، قصہ خوانی بازار جنرل سیکرٹری عاصم عظمت، میڈیا کوآرڈینیٹر سلیم خان، خان مارکیٹ صدر ہمایون خان، شاہ قبول بازار صدر پرویز آفریدی، جنرل سیکرٹری رفیع اللہ اور دیگر اراکین کہ تاجر وفد نے ایس ایس پی آپریشن منصور امان سے ملاقات کی اور ان کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ صدر ملک مہر الہی نے مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا پشاور کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع پشاور کی سب سے بڑی تاجر نمائندہ تنظیم ہے۔ امید کرتے ہیں کی تاجر برادری کو درپیش مسائل ان کے حل کے لیے سابقہ افسران کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تاجر برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ تاجر اور پولیس کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ تاجروں نے ہمیشہ خیبر پختونخواہ پولیس کی خدمات اور لازوال قربانیوں کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر صدر ملک مہر الہی نے تاجر برادری کی جانب سے ایس ایس پی آپریشن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے آنے والے تاجر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس بات کی یقین دہانی کرائی۔ کہ ان کے آفس کے دروازے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ اور جو مسائل سٹی پولیس کی جانب سے تاجروں کو درپیش ہیں ان کی سنوائی بھی ہوگی اور جہاں تک ممکن ہوا فوری طور پر ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -