وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کی طبعیت میں بہتری کی اطلاعات

  وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کی طبعیت میں بہتری کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار ) چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مصطفے کمال پاشا بدستور زیر علاج ہیں۔اور گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ڈاکٹروں کو انکی طبیعت میں بہتری نظر آنے لگی ہے تاہم وہ انکو وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ اس بارے میں نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار حسین نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفی کمال پاشا کی صحت کی بہتری بارے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں علاج کرنے والے سینیر پروفیسروں پر مشتمل پینل کی طرف سے گزشتہ روز کی گئی بریفنگ کے حوالے بتایا ہے کہ ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا تشخیصی پیرامیٹرز گزشتہ بارہ گھنٹوں سے تسلی بخش ہیں۔پرنسپل نشتر میڈیکل کالج افتخار حسین اور انکی فیملی نے دوست احباب سے ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
اطلاعات