بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے، محمدعلی گنڈاپور

    بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے، محمدعلی گنڈاپور

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا سکتاہے، تھانہ آنے والے سائلین کو فوری انصاف فراہم کر کے ان کی داد رسی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، خواتین اور بزرگ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ان کے شکایات کا ازالہ ممکن ہے، سماج دشمن عناصر کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا ہے، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس ایس پی ٹریفک وسیم خلیل، ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ، چاروں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے پولیس افسران کو سماج دشمن عناصر کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے میٹنگ میں موجود پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے منشیات خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی، سی سی پی او نے عوام کو تحفظ کا احساس دلانے اور ان کو عزت و وقار کے ساتھ پولیس معاونت فراہم کرنے پر بھی سختی سے عمل کرنے کی تاکید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -