نشتر ہسپتال: کرونا وائرس کا اٹیک‘ 2مریض جاں بحق

      نشتر ہسپتال: کرونا وائرس کا اٹیک‘ 2مریض جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار )نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے ہیں۔کورونا وائرس کے 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔13 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 58 مریضوں میں سے 34 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1500 (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

مریضوں میں سے 537 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 142 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 322 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔36 ڈاکٹروں،13 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 19 ہزار 206 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2726 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
صحت یا