ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان: سٹاف پر کرونا کا حملہ‘7اہلکار قرنطینہ‘ غیر متعلقہ افراد کا دفتر میں داخلہ بند‘سرگرمیاں محدود

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان: سٹاف پر کرونا کا حملہ‘7اہلکار قرنطینہ‘ غیر متعلقہ ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان میں کورونا وائرس کا سٹاف پر حملہ۔ 7اہلکاروں کو قرنطینہ کردیاگیا۔ دفتر (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

میں آمدورفت محدود کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر، اسسٹنٹ کلکٹر، سپریٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران نے سٹاف کو کورونا وائرسے بچاؤ کے لئے سخت احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کے دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ کلکٹریٹ میں 7ملازمین کو کوروناوائرس کی شکایت ہوئی جنہوں نے ٹیسٹ کروائے تو رزلٹ مثبت آئے جس پر افسران نے ملازمین کو قرنطینہ میں بھیج دیاہے۔ مارچ 2020ء میں کوروناوائرس کے شدید حملوں کے باعث کلکٹریٹ میں ہونے والی نیلامی بھی منسوخ کردی گئی تھی۔ نیلامی گزشتہ ماہ جون میں ہوئی جس میں قیمتی گاڑیوں اور متفرق سامان نیلام کیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ رش کی وجہ سے ملازمین کو کورونا وائرس ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جس پر انتظامیہ نے دفتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -