سٹاک مارکیٹ میں مسلسل آٹھویں روز بھی تیزی، انڈیکس 170.58پوائنٹس بڑھ گیا

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل آٹھویں روز بھی تیزی، انڈیکس 170.58پوائنٹس بڑھ گیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 35 ہزار 500 کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے 170.58 پوائنٹس کے اضافے سے35373.35پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ52.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 29 ا رب52کروڑ55لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہااورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35474پوائنٹس تک بھی پہنچابعد ازاں 34400کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس170.58پوائنٹس کے اضافے سے 35373.35پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس34.33پوائنٹس کے اضافے سے15281.29پوائنٹس, کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس111.52پوائنٹس کے اضافے سے25361.31پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز394کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور30میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 66کھرب85ارب5کروڑ79لاکھ637 روپے سے بڑھ کر67کھرب14ارب58کروڑ34لاکھ روپے ہو گیامنگل کو 33کروڑ38لاکھ91ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کے مقابلے میں 16لاکھ 39ہزارشیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت150روپے کے اضافے سے7340روپے اورانڈس موٹرز کے حصص کی قیمت78.01روپے کے اضافے سے1118.22روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص 190روپے کی کے کمی سے 9500روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص 95روپے کی کمی سے 6750روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ5900روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1776ڈالر مستحکم رہی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ5ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 90ہزار792روپے ہو گئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت 166.70روپے سے بڑھ کر167.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 185روپے سے بڑھ کر185.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر205.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر207.50روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -